لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خود کو گھروں میں قرنطینہ کیے ہوئے ہے، جبکہ کچھ لوگ وقت گزاری کے لیے گھر میں کچھ نہ کچھ نیا کرنا شروع کر دیتے ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد قرنطینہ کے دوران زیادہ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں گھروں میں محصور لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ لوگ اپنا دن اچھا گزارنے کے لیے گوگل سے بھی مدد حاصل کر رہے ہیں۔
حال ہی میں سرچ انجن گوگل نے گزشتہ ہفتے دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے سرچ کی جانے والی چیزوں کی ایک جھلک جاری کی ہے جو کہ کافی دلچسپ ہے۔
A thread on Search trends: From home science to virtual field trips ️— here’s what the world is searching for this week. pic.twitter.com/4KaGFglimQ
— Google (@Google) April 20, 2020
گزشتہ ہفتے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا موضوع تالیوں سے متعلق تھا، دنیا بھر سے لوگوں نے کلیپ ود کیئر اور کلیپ فار ورکرز کو بہت زیادہ سرچ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق تمام ایپس گوگل پلے سٹور سے غائب
دوسری جانب گوگل پر والدین اور بچوں کی جانب سے ہوم سائنس ایکسپیریمنٹس فار کڈز سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔
Yes, learning how to “TikTok dance” is one of the highest searches in the U.S. But searches for “how to learn science” are higher. Find teacher-approved apps so students can continue learning → https://t.co/7nOjiKVDnk pic.twitter.com/MFVDePBdPw
— Google (@Google) April 20, 2020
گوگل کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگوں نے سونے کی روٹین سے متعلق بھی کافی کچھ سرچ کیا ہے جس میں سونے کی روٹین کیسے ٹھیک کریں؟ سرِ فہرست ہے۔
علاوہ ازیں گوگل پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ورچوئل فیلڈ ٹرپس بھی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام تر تاریخی اور سیاحتی مقامات بھی بند کر دیے ہیں جس کے بعد متعدد میوزیمز کی جانب سے سیاحوں کو ورچؤل ٹرپس کی بھی پیشکش کی جا رہی ہے۔