کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی رگبی یونین کے کھلاڑیوں نے 30 ستمبر تک اپنی تنخواہوں میں اوسطاً 60 فیصد کٹوتی کی رضامندی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ فی الوقت اسے روکنے کا اگر کوئی طریقہ ہے تو وہ ہے خود کو روکنا، مطلب اپنے روز مرہ کی عادات میں تبدیلی لانا۔ اس میں ہاتھ دھونے سے لے کر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے لے کر ان جگہوں پر اکٹھا ہونا شامل ہے جہاں مجمع زیادہ ہے۔ جتنا کم گھر سے نکلیں اتنا ہی بہتر ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ رگبی یونین پلیئرز ایسوسی ایشن (روپا) کے ساتھ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ اس کھیل میں سب سے زیادہ رقم کمانے والوں کو سب سے زیادہ کٹوتی کا سامنا ہو گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تبدیلیاں نافذ ہونے سے قبل تمام 192 کھلاڑیوں کو اپریل کے لیے پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ تاہم 30 ستمبر سے پہلے سیزن شروع ہونے کی صورت میں تنخواہوں سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔