سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں کورونا خطرات کے باوجود خالی سٹیڈیم میں بیس بال کی ٹریننگ شروع ہو گئی، پانچ مئی سے لیگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
موذی وبا کی تباہ کاریوں میں اسپورٹس کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی، جنوبی کوریا نے بیس بال کا میدان آباد کر لیا، خالی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔
اس کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کوریا بیس بال لیگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا، جنوبی کوریا کا میگا ایونٹ پانچ مئی سے شروع ہو گا، گالف پلیئرز نے بھی آئندہ ماہ کورس پر آنے کی تیاریاں پکڑ لیں۔