اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل عراقی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 20 April,2020 07:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی ہو بہو شکل والی عراقی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے اور آئے دن سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ یا نیا ہیش ٹیگ مقبول ہو رہا ہوتا ہے۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسڑی کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات کی ایک ہم شکل کو تلاش کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جی ہاں! اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا تو خود ہی دیکھ لیں اور دونوں کا موازنہ کر لیں، آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ یہ لڑکی اداکارہ مہوش حیات سے کس قدر مل رہی ہے۔

مہوش حیات سے مشابہت رکھنے والی اس لڑکی کا نام روزہ ہے جس کا تعلق عراق سے ہے اور یہ ایک بلاگر، آر جے اور سرٹیفائڈ سٹائلسٹ بھی ہے۔

روزہ کو پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد آپ بھی کشمکش میں مبتلاہو جائیں گے اور آپ کو پہچاننے میں کافی مشکل ہوگی کیونکہ یہ دکھنے میں بالکل مہوش جیسی ہی لگ رہی ہیں۔