لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی نے اپنی شادی کی 12 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر مداحوں کے نام خوبصورت پیغام شیئر کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ اداکارہ حرا مانی اور مانی (سلمان ثاقب شیخ) کی شادی کو 12 برس بیت گئے، دونوں اداکار جوڑی نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔
حرا مانی نے لکھا کہ مانی یہ دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو کہ ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔
اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔
کیپشن کے آخر میں حرا نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہایت شرارتی انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ شادی کی سالگرہ مبارک ہو پگلے۔