لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس ناقدین پر برہم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے شہروز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
شہروز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل صدف کنول نے کمنٹ کیا جس میں انہوں نے شہروز کی والدہ کو ماما(امی) کہہ کر مخاطب کیا اور تھوڑی دیر بعد صدف نے اپنا کمنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں لیکن شہروز کی جانب سے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ صدف کنول ان کی دوست ہیں۔
ان قیاس آرائیوں کے بعد ماڈل صدف کنول کے شہروز کی تصویر پر اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہروز اور صدف کنول پر بے حد تنقید کی جانے لگی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اداکارہ زارا نور عباس برہم ہوگئیں اور انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کردیا۔
زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کسی شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو ماما(امی) کہہ دیا اور یہ ایک قومی خبر بن گئی۔
Someone called someone s mother mama today and it became national news. Surprised to know we are all locked in Quarantine but guess didn t lock our inner demons. You wasted 3 weeks of your life if you still thought this was the biggest news of the month! #LocktheGossip
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) April 14, 2020
اداکارہ نے ناقدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم سب قرنطینہ میں تو بند ہیں لیکن ہمارے اندرونی شیطان بند نہیں ہیں۔
زارا نور عباس نے مزید کہا کہ اگر آپ ابھی بھی اس بات کو اس مہینے کی سب سے بڑی خبر سمجھتے ہیں تو آپ نے اپنی زندگی کے تین ہفتے ضائع کردیے ہیں۔