ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اپنے دل بھی صاف رکھیں: اداکارہ مہوش حیات

Last Updated On 13 April,2020 05:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے لوگوں کو ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھنے کا پیغام دیدیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لوگوں کو پیغام بھی دیا کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔ اداکارہ کے اس پیغام کو ان کے سوشل میڈیا مداحوں کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات مستقبل میں شہید بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنیکی خواہشمند

واضح رہے کہ مہوش حیات اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے پیغام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مشہور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دعاؤں کی آج سے پہلے اتنی ضرورت نہیں تھی: مہوش حیات

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینجیلینا جولی کے شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جوکہ جلد نشر ہوگا۔

اب مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔

میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، مہوش حیات کا طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات سیاستدانوں کی طرف سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نالاں

دوسری طرف کورونا وائرس کے باعث خود کو قرنطینہ کیا ہوا جبکہ اس دوران نے ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔

پاکستانی اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر میں قرنطینہ کیے کے دوران ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرنطینہ میں محظوظ ہو رہی ہیں۔