اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پہلے شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کر دی

Last Updated On 17 April,2020 06:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئی ہے۔

تصویر کے ساتھ ماہرہ نے تحریر کیا ہے ’پہلا فوٹو شوٹ، پہلا انٹرویو‘۔

یہ بھی پڑھیں: میں سوتے ہوئے اکثر باتیں کرتی ہوں، اذلان بہت محظوظ ہوتا ہے: ماہرہ خان

اداکارہ نے پہلے فوٹو شوٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹرویو نجی ویب سائٹ کو دیا تب میں ایم ٹی وی پاکستان کے ساتھ بطور وی جے کام کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں خواتین کیلئے دعا وائرل ہو گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے بعد ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے مداحوں کو فراغت کے لمحات میں پسندیدہ فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیدیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے بعد جہاں پر حکومتی سطح پر بر وقت اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں پر کھلاڑی بھی احتیاطی تدابیر کے پیغامات دے رہے ہیں وہیں پر اب شوبز شخصیات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔

وزارت صحت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری ایک ویڈیو میں پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، تھوڑی سی سمجھداری اور احتیاط کے باعث ہم جی سکتے ہیں بھرپور زندگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ماہرہ خان اور مایا علی کے پیغامات نے سب کے دل جیت لیے

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام باقاعدگی کے ساتھ صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کے لیے ہاتھ سینیٹائزر کے ساتھ دھوئیں، چھینکتے اور کھانستے وقت اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامات آتی ہیں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان سے مشورہ لیں، کورونا وائرس کے 98 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، اسی لیے ہمارا پیغام ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے: اداکارہ ماہرہ خان

انسٹا گرام پر ایک اور بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم جتنا ہو سکے احتیاط کریں، ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جا کر ہم وائرس کو کنٹرول کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، اپنے ہاتھ صاف رکھیں، جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔