عرب مشہور گلوکاروں کا کورونا مریضوں کیلئے گیت توجہ کا مرکز بن گیا

Last Updated On 16 April,2020 06:44 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) چھ عرب مشہور گلوکاروں نے عرب ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں اور صحت کے شعبے کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور سپورٹ کے لیے مل کر ایک گانا ریکارڈ کیا ہے جو توجہ کا مرکز بن گیا۔

عرب نیوز کے مطابق مصری شاعر اور نغمہ نگار مدحت العدل نے عربی زبان کے انٹرٹینمیین ٹیلی ویژن میگزین إي تي بالعربي کو بتایا ہے کہ مصر کے محمد منیر اور تامر حسنی نے مراکش کی سٹار گلوکارہ سمیرہ سعید، تیونس کی صابر ربائی اور لبنان کی معروف شخصیات وائل جسار اور کارول سماحہ نے انت-اقوی نامی ٹریک پر کام کیا جس کا ترجمہ ہے ، آپ مضبوط ہیں۔

اس گانے کو مصری گلوکار اور کمپوزر عمرو مصطفٰى نے ترتیب دیا جبکہ اس کی پیشکش فلسطین اور مصر کی دہری شہریت کے حامل ڈائریکٹر طارق العريان کی تھی۔ ‎

ہر سیلیبرٹی نے نیا گانا پوسٹ کرنے اور اس کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جسے انہوں نے سماجی دوری کے اقدامات کے سبب علیحدہ علیحدہ ریکارڈ کیا حالانکہ ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 

Advertisement