انسٹا گرام زیادہ فالوورز: اداکارہ ایمن خان نے ماہرہ خان سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Last Updated On 27 April,2020 06:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر سٹار ماہرہ خان سمیت شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہے جو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جنکی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 50 لاکھ ہوئی تھی۔