لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو حیران اور افسردہ کردیا۔ انہیں گزشتہ روز طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بالی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 53 سالہ عرفان خان کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا۔۔ انتقال کی خبر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار شوجت سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔
My dear friend Irfaan. You fought and fought and fought. I will always be proud of you.. we shall meet again.. condolences to Sutapa and Babil.. you too fought, Sutapa you gave everything possible in this fight. Peace and Om shanti. Irfaan Khan salute.
— Shoojit Sircar (@ShoojitSircar) April 29, 2020
شوجت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے دوست، تم خوب لڑے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ضرور ملیں گے۔ انہوں نے عرفان خان کے گھر والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
دریں اثناء بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے انتقال کی خبر نے حیران کر دیا ہے، عرفان خان بہت ہی شاندار اداکار تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت عطا فرمائے۔
Shocked and sad.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) April 29, 2020
What a brilliant actor he was!
Rest In Peace #IrrfanKhan pic.twitter.com/U6v4I3lt7V
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار عرفان خان کولون انفیکشن کے سبب انتقال کر گئے
اداکارہ ارمینا رانا خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج میں بے حد افسردہ ہوں، میں عرفان خان کے کام کی مداح ہوں، خاص طور پر ان کی فلم لائف آف پی کی۔عرفان خان کا انتقال فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
Ah, I am sad today. I’ve been a fan of his work and particularly loved him in “life of pi.” What a loss for the acting world. May you R.I.P #IrrfanKhan https://t.co/OAxtyL6REF
— Armeena (@ArmeenaRK) April 29, 2020
اداکارہ اشنہ شاہ نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان اداکاری کے میدان میں ایک خلا چھوڑ گیا ہے جسے پورا کرنا مشکل ہے۔
RIP #Irfankhan Your loss will leave a vacuum in the field of acting which is difficult to fill.
— Ushna Shah (@ushnashah) April 29, 2020
لالی وڈ اداکار شان شاہد نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
#RIP .. a sad news indeed , my prayers for his final journey .may his soul rest in peace ..may ALLAH grant him jannah..and give his family sabar..A fine actor Who’s work will be remembered by the generations to come pic.twitter.com/siRwLqrQJv
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 29, 2020
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر اداکارہ صبا قمر افسردہ
اس قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر، جنہوں نے اداکار عرفان خان کے ساتھ 2017ء میں بالی وڈ فلم ہندی میڈیم میں کام کیا، کا کہنا ہے کہ مجھے ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی، جو فلم ہندی میڈیم کی تھی، اداکارہ صبا قمر نے تصویر شیئر کرنے کے بعد لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر پریشان ہوں، مجھے ابھی بھی ان خبروں پر یقین نہیں آ رہا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں گزشتہ روز ہندی میڈیم کے سیٹ سے واپس آئی ہوں، آپ نے مجھے بطورِ اداکار اور مینٹور ہونے کی حیثیت سے بہت کچھ سکھایا۔
انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ اداکار عرفان خان کا انتقال سینما انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا، بہت ہی شاندار اداکار دنیا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
اداکار عرفان خان کے انتقال پر صبا قمر نے لکھا کہ میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آخر میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ اداکار عرفان خان کی مغفرت کرے۔ آخر میں انہوں نے فلم ہندی میڈیم کی اداکارہ کا نام استعمال کیا، جو میتا تھا۔