لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے باعث خود کو قرنطینہ کیا ہوا، اس دوران انہوں نے اپنی روز مرہ زندگی کی بہت ساری معمولات زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اب انہوں نے قرنطینہ کے دوران ایک اور نیا کام ڈھونڈ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں کچھ اوردلچسپ ڈھونڈ لیا ہے۔
Let’s start from our home. Cleaning door nozzles, switch boards and the things that we touch more often. Most importantly wash your hands more frequently#washyourhands #takecareofyourself #usehandsanitizer #mayaali pic.twitter.com/YD7UduC6YM
— Maya Ali (@mayaali07) March 19, 2020
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی میں کتنی بھی مشکلات آئیں کبھی ہمت نہ ہاریں: مایا علی
اداکارہ نے انسٹا گرام پر لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔
انہوں نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔
اس سے قبل اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی میں جتنی بھی مشکلات آئیں کبھی ہمت نہ ہاریں، جہاں انسان ہمت ہار جاتا ہے وہاں وہ ختم ہو جاتا ہے۔
مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب ہم اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں، ایسا زخم لگتا ہے جو نظر نہیں آتا مگر روح تک گھائل ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت بار اندر سے ٹوٹ چکی ہوں، بہت بار گری ہوں لیکن میں پھر بھی خود کو اُٹھاتی ہوں، مشکل گھڑی میں خود کو سنبھالتی ہوں اور اسے اللہ کی طرف سے آزمائش سمجھتی ہوں۔