لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ زندگی میں جتنی بھی مشکلات آئیں کبھی ہمت نہ ہاریں، جہاں انسان ہمت ہار جاتا ہے وہاں وہ ختم ہو جاتا ہے۔
مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب ہم اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں، ایسا زخم لگتا ہے جو نظر نہیں آتا مگر روح تک گھائل ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت بار اندر سے ٹوٹ چکی ہوں، بہت بار گری ہوں لیکن میں پھر بھی خود کو اُٹھاتی ہوں، مشکل گھڑی میں خود کو سنبھالتی ہوں اور اسے اللہ کی طرف سے آزمائش سمجھتی ہوں۔