فلم 'ونس اپان اے ٹائم ان کراچی' کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیا

Last Updated On 02 May,2020 01:14 pm

(ویب ڈیسک) اداکارہ نوشین شاہ اور اداکارمحسن عباس حیدر کی نئی فلم ونس اپان اے ٹائم ان کراچی کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیاہے، اس فلم کے ہدایت کارابوالیحا ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،علی رضوی اوراحمد بلال شامل ہیں۔

رواں ماہ میں اس فلم کی سوشل میڈ یا پر تشہیر کے علاوہ پوسٹرز بھی شائع کئے گئے تھے اور اب اس کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

اداکارہ نوشین شاہ ٹی وی ڈراموں کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں اور اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کررہی ہیں ان کا کہناہے کہ اپنی پوری صلاحیتوں کیساتھ اپنے کردار کو نبھانے کی کوشش کی اور پرامید ہوں کہ میرے مداح مایوس نہیں ہوں گے ،اس فلم میں رومانس ،کامیڈی اور شاندار میوزک کے ساتھ ساتھ سنجید ہ ایکشن دیکھنے کو ملے گا اور شائقین بھرپورلطف اٹھاسکیں گے۔