لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی فنکاروں کا مذاق اڑانے پر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے معافی مانگ لی ہے۔
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹی وی پر عامر لیاقت کے پروگرام میں شرکت کرنے پر پچھتاوا ہے، عامر لیاقت نے حساس موضوع پر مذاق اڑایا جو غیر مناسب ہے، کسی کی موت کا مذاق اڑانا انتہائی تضحیک آمیز بات ہے۔
عدنان صدیقی نے آنجہانی سری دیوی، عرفان خان اور اپنے تمام تر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت کے مذاق کے دوران اگر مجھے دیکھا جائے تو اس وقت میرا رویہ غیر مطمئن تھا اور مجھے برا محسوس ہو رہا تھا۔
عدنان صدیقی کے بعد عامر لیاقت نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں ٹی وی پروگرام کے دوران کی ہوئی اپنی گفتگو پر کھلے دل سے معافی مانگ لی۔
“Inna Lillahi wa inna ilayhi raji un”.... "Verily we belong to God, and verily to Him do we return."!
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 29, 2020
Condolences and strength to his family. Irrfan, you will be missed a lot. Rest in peace my friend.pic.twitter.com/NzJxbw53Ly
خیال رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی نے آنجہانی رشی کپور اور عرفان خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کیلئے تعریفی کلمات ادا کیے تھے۔
Another huge blow!. It’s very devastating to see two legends of Bollywood passing away in two days . RIP Rishi Sahib pic.twitter.com/io7PZZN0nM
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 30, 2020
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا تھا کہ ‘’ ان للہ وان علیہ راجعون’’ یقیناً ہم اللہ ہی ہے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر واپس جانا ہے۔ میری طرف سے عرفان خان کے خاندان کیساتھ اظہار تعزیت، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔