خلیل الرحمن قمر کا ارطغرل غازی طرز پر ڈرامہ لکھنے کا اعلان

Last Updated On 11 May,2020 05:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمرکا کہنا ہے کہ ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر کہانی لکھنے جا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والا آفاق اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کا شہرہ ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان میں اپنی دھاک بیٹھا دی ہے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ پہلی قسط اپ لوڈ ہونے سے لے کر اب تک صرف 17 روز میں یوٹیوب چینل کو 10 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں جبکہ پہلی قسط کو ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ارطغرل غازی کے نشر ہونے سے اب تک سوشل میڈیا میں چلنے والے ٹرینڈز سے بھی ڈرامے کی مقبولیت کا پتہ لگتا ہے۔

دوسری طرف پاکستانی مصنف خلیل الرحمن قمر، جنہوں نے پاکستان کو ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز، دیئے ہیں نے نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر گفتگو کے دوران کہا کہ وہ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہاہماری حدود بہت ہیں اور ہمیں اس طرح کا طعنہ اس لیے نہیں دیا جاسکتا کہ ہمارے پاس صرف وسائل کا پرابلم ہے ورنہ ہمارے پاس بہترین اداکاروہدایت کار اور بہترین دیکھنے والے موجود ہیں۔

خلیل الرحمان کی اس بات پر شو کی میزبان نے کہا کہ خلیل صاحب آپ اس وقت یہ خبر دے کر کہ آپ ’ارطغرل‘ کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں پاکستانیوں کو خوشخبری دے رہے ہیں۔ میزبان کی اس بات پر خلیل الرحمان نے کہا میں صرف سوچ نہیں رہا بلکہ میں اس پراجیکٹ کو کل سے لکھنا شروع کررہاہوں