مجھے بھی کورونا وائرس ہوا تھا لیکن اب صحت مند ہو چکی ہوں: گلوکارہ میڈونا

Last Updated On 07 May,2020 08:50 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ میڈونا کا کہنا ہے کہ مجھے بھی میڈیم ایکس ورلڈ ٹور کے دوران کورونا وائرس ہوا تھا۔

امریکی پاپ ائیکون نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ وہ میڈیم ایکس ورلڈ ٹور کے دوران کورونا کا شکار ہوئی تھیں تاہم انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیمار نہیں ہیں تاہم ان میں کووڈ 19 کی اینٹی بوڈیز کی تصدیق ہوئی تھی۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ جب آپ میں کووڈ 19 کی اینٹی بوڈیز کی تصدیق ہوتی ہے تو اس کا مطلب کہ آپ وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جو واضح طور پر مجھے بھی ہوا تھا جب میں سات ہفتے قبل پیرس میں اپنے دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے یہ سمجھا کہ ہمیں بہت ہی برا فلو ہوا ہے۔ اب مجھ سمیت تمام ساتھی صحت مند اور تندرست ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کی حکومت کی جانب سے کورونا کی وبا کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے بعد میڈونا نے اپنا ورلڈ ٹور مختصر کر دیا تھا۔ میڈونا نے کورونا کی ویکسین میں تحقیق کے لیے دس لاکھ ڈالرز کا عطیہ بھی کیا ہے۔
 

Advertisement