اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات کے بعد ایل پی جی انڈسٹری نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج مانگ لیا ہے۔ ایل پی جی انڈسٹری کی جانب سے سفارشات حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی انڈسٹری نے سفارشات میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایل پی جی انڈسٹری کوٹیکسوں میں ریلیف دے، ایک سال کے لیے لیوی، ایڈوانس ٹیکس،جی ایس ٹی اورانکم ٹٰیکس معاف کیا جائے۔
سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی ایل پی جی کی پیداوارپر پریمئیم بونس اور سگنیچر بونس ختم کیا جائے، پی پی ایل فارمولے کےتحت تمام مارکیٹںگ کمپنیوں میں گیس یکساں تقسیم کی جائے۔
ایل پی جی سفارشات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد میں سہولت کے لیے پورٹ چارجز میں پچاس فیصد کمی کی جائے۔ ایل پی جی درآمد کے لیے پورٹ چارجز میں ایک سال تک کمی کا ریلیف دیاجائے لاک ڈاون کے باعث ایل پی جی کی فروخت ساٹھ سے ستر فیصد کم ہوگئی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز حکومت ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور سیل پوائنٹ ہولڈرز کو ریلیف دے۔