کام کی اجازت نہ دی تو بڑے پیمانے پر لوگ بیروزگار ہو جائینگے: اپٹما سندھ، بلوچستان

Last Updated On 07 May,2020 04:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سندھ و بلوچستان زون کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پیداواری سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے، کام کی اجازت نہ دی گئی تو بڑے پیمانے پر لوگ بے روزگار ہوجائیں ہوجائے۔۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو اپنی پیداواری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ بیمار ٹیکسٹائل کی صنعت زندہ نہیں رہ سکے گی ۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سندھ اور بلوچستان زون کے چیئرمین زاہد مظہر کا کہنا تھا کہ دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہ دینے کے نتیجے میں صوبے میں سخت معاشی سست روی کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا نتیجہ بالآخر صوبے کے محصولات میں کمی اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا باعث بنے گا جس سے امن و امان کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
 

Advertisement