کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کر لیا گیا، ان کی ٹیسٹ رپورٹ رات تک آئے گی۔ عمران اسماعیل کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کر لیا گیا۔ وہ 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں جہاں دس دن گزارنے کے بعد اب دوبارہ ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔
عمران اسماعیل سے قبل سماجی شخصیت فیصل ایدھی کا ٹیسٹ بھی 3 مرتبہ کیا گیا ہے، آخری ٹیسٹ رپورٹ گزشتہ روز سامنے آئی جس میں فیصل ایدھی کورونا سے کلئیر قرار پائے جبکہ پچھلی 2 رپورٹس میں وہ مرض میں مبتلا پائے گئے تھے۔