کورونا کی لپیٹ میں آنے والے ممالک، پاکستان اموات کے اعتبار سے 29 ویں نمبر آگیا

Last Updated On 06 May,2020 07:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مہلک وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان اموات کے اعتبار سے 29 ویں نمبر آ گیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے پاکستان 23 ویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں، جن کی تعداد 72 ہزار 271 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں 29 ہزار 427 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں 29 ہزار 315 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

سپین کا 25 ہزار 613 اموات کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔ بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 1695 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں شرح اموات بھی بڑھ گئی ہے۔ اب تک 526 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے اعتبار سے پاکستان 23 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں اب تک 22 ہزار 550 شہری مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔