لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 24644 جبکہ ہلاکتیں 585 ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں 244778 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12196 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 571 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 6464 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔
صوبہ پنجاب میں اس وقت 9195 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 9093، اسلام آباد میں 521، صوبہ بلوچستان میں 1495، خیبر پختونخوا میں 3712، آزاد کشمیر میں 76 جبکہ گلگت بلتستان کے 388 کنفرم کیس ہیں۔
اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب سے زیادہ کشیدہ ہے جہاں 203 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 157، صوبہ پنجاب میں 175، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 22 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 57، بلوچستان کے 209، گگت بلتستان کے 288، اسلام آباد کے 56، خیبر پختونخوا کے 939، صوبہ پنجاب کے 3184 اور صوبہ سندھ کے 1731 شہری شامل ہیں۔
لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 3210 ہو گئی
شہر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 3210 جبکہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار 693 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے 13 ہسپتالوں میں کورونا کے 1019 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 606 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر کے 13 ہسپتالوں میں کورونا کے 52 مشتبہ مریض داخل ہیں۔
میو ہسپتال میں کورونا کے 392 اور ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں 427 مریض زیر علاج ہیں۔ پی کے ایل آئی میں 90 سروسز 14، جناح ہسپتال میں 29 مریض داخل ہیں۔ جنرل ہسپتال 32، گنگارام 7، کوٹ خواجہ سعید میں کورونا کا ایک مریض زیر علاج ہے۔
دریں اثنا مزنگ ہسپتال 18، چلڈرن ہسپتال میں چار جبکہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں 5 مریض داخل ہیں۔
محکمہ ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبہ بھر میں 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 5 ہزار 917 عام شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 156 اموات ہو چکی ہیں۔ 3 ہزار 86 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔