تنزانیہ میں پپیتے، بکرے اور بٹیر میں کورونا وائرس کی تشخیص

Last Updated On 07 May,2020 06:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس اب تک صرف انسانوں پر حملہ کر رہا تھا لیکن یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ افریقی ملک تنزانیہ میں ایک پپیتے، ایک بکرے اور ایک بٹیر میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تنزانیہ کے صدر جان موگلفی کو لیبارٹری کے سازوسامان اور تکنیکی ماہرین پر شک تھا، جانچ کے لیے انہوں خفیہ طور پر جانور ، پھل اور گاڑیوں کے تیل کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جہاں ایک پپیتے، ایک بٹیر اور ایک بکرے میں کورونا مثبت پایا گیا۔

صدر موگلفی نے غلط ٹیسٹنگ کرنے پر نیشنل لیبارٹری کے کورونا ٹیسٹنگ انچارج کو فارغ کر دیا جب کہ صدر نے تحقیقات کا بھی حکم دیا کیونکہ انہیں شک ہے لیبارٹری میں گورکھ دھندا چل رہاہے، تاہم یہ واضح نہیں کیاگیا ٹیسٹنگ کٹس کہاں سے درآمد کی گئیں۔

وزارت صحت نے لیبارٹری کے کاموں کی تحقیقات کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو نمونے اکٹھا کرنے اور جانچنے کے عمل کی تحقیقات کرےگی۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے حکومت پر معلومات چھپانے اور بیماری کو سنجیدگی سے نا لینےکا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ تنزانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 400 سے زائد ہے جہاں 16 مریض انتقال بھی کرگئے ہیں۔
 

Advertisement