لاہور: (روزنامہ دنیا) شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی تو کر لی لیکن انہیں مبارکباد کے بجائے ہرطرف سے تنقید کا نشانہ ہی بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہروز سبزواری نے پہلی بیوی سائرہ یوسف کو طلاق دی تو اس کی وجہ صدف کنول کو قرار دیا جانے لگا تھا تاہم دونوں نے اس کی تردید کی اور گزشتہ روز جب انہوں نے شادی کر کے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو تنقیدکا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایک صارف نے صدف کنول کو آستین کا سانپ کہا تو دوسرے نے کہا شہروز نے خزانہ چھوڑ کر کچرا پکڑ لیا، دیگر صارفین نے بھی شہروز اور صدف پر شادی سے متعلق شدید تنقید کی ہے۔