کورونا وائرس: اداکارہ روبینہ اشرف صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر مداحوں کی مشکور

Last Updated On 22 June,2020 08:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کورونا وائرس سے صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روبینہ اشرف کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ تاہم اس دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

دریں اثناء سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ روبینہ اشرف اس وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں، تاہم ان کی صحت کے حوالے سے خبریں افواہیں ثابت ہوئیں۔

روبینہ اشرف کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں اور ان نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اداکارہ اب کورونا سے نجات پر بخیریت اپنے گھر پر ہیں اور محبت بھرے پیغامات اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف نے اپنے دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے میرے بدّو نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔

انہوں نے لکھا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں نے مجھے محفوظ رکھا ہے، میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔
 

Advertisement