عاطف اسلم مداحوں کے پیار کی شدت سے ڈرنے لگے

Last Updated On 07 July,2020 11:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مداحوں کا پیار اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ ڈر لگنے لگتا ہے حالانکہ جس سے محبت کی جائے اسے نقصان پہنچانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دوست کے گھر گئے تو ایک مداح نے ان کیساتھ تصویر بنانے کا کہا لیکن میں نے انکار کر دیا اورجب واپسی کیلئے دوست کے گھر سے باہرنکلا تو دیکھا پوری کار پر نشان پڑے تھے اور لکھا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔

عاطف اسلم کو گاڑی نشانات والی بن بلائی محبت سے تو جس کوفت کا سامنا کرنا پڑا سو پڑا بعض شدت پسند پرستار تو اداکاراوں کو بھی تنگ کرنے سے باز نہیں آتے جو افسوس ناک ہے۔