تحریک آزادی کی داستانِ جدوجہد بیان کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں تصویری نمائش

Published On 14 August,2020 12:11 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تحریک آزادی سے یوم آزادی کی داستان جدوجہد کو بیان کرنے کے لئے آرٹس کونسل میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تحریک آزادی کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں اور بزرگوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم پاکستان پر آرٹس کونسل میں نایاب تصاویروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دہلی کے مسلمان تاجروں کے ساتھ ملاقات اور تاریخی موچی دروازے کے باہر پاکستان کے حق میں جلسے سمیت تحریک آزادی کی یاد گار تصاویر شامل ہیں۔

شہری کہتے ہیں تصویروں سے حصول پاکستان کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور جذبہ حب الوطنی پیدا ہوتا ہے۔ یوم پاکستان کے وقت ہجرت کرنے والوں کی مشکلات اورقربانیوں کو بھی تصویروں میں محفوظ کیا گیا ہے۔

منتظمین کہتے ہیں تصاویری نمائش کا مقصد پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو نئی نسلوں کے سامنے روشناس کروانا ہے، تحریک پاکستان کے عوامل اور مراحل کی روداد بیان کرتی تصویروں میں شہریوں نے خوب دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
 

Advertisement