عابدہ پروین پاکستان کی شان، آواز وطن کی شناخت قرار

Published On 17 August,2020 08:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کیساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا انہیں سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شان شاہد نے کہا کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں، ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے، پاکستان کی سر زمین پر عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں صدر اور وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا عابدہ پروین کو سول ایوارڈ سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا۔