لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔
عابد علی نے مارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی۔ عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا۔ وہ مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصور سے بھی بےحد لگاؤ تھا۔
عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے تھے۔ عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔
عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ٹی وی کے ساتھ ساتھ عابد علی نے بے شمار فلموں میں بھی یادگار کردار کئے۔