لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان مخالف زہر اگلنے اوردوسروں کے ساتھ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں اور اس وہ خود کو معصوم سمجھتی ہیں، خیال ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرتیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو۔
You may not start fights, but you’re not exactly Mother Teresa now are you... https://t.co/CQE0fbL9lP
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 21, 2020
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔
شنیرا اکرم کے کنگنا کو جوابی ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔
Well said..hypocrisy not supported..another drama queen is Priyanka Chopra!
— Basira Asad (@PeterGriffin998) September 21, 2020
اعجاز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا واہ کیا خوب جواب دیا ہے آپ کو سلام ہے۔ فضیل نامی شخص نے لکھا بھابھی راک پورا انڈیا شاک۔
She isn`t hahahahaha what a rpy to her salute you
— اعجاز عاجز پريالوي (@SoomroEjazSoom1) September 22, 2020
کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔
علی رفیق نے کہا کہ بھابھی ایک بھائی ہونے کی حیثیت سے مشورہ دینا چاہتا ہوں اس عورت کے ساتھ کسی بھی چیز میں شامل نہ ہوں۔ کنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔
Bhabhi! Just a brotherly advise dont get involved with this foul mouthed lady. She s got no self respect and then kind of ppl r dangerous..
— Ali Rafique (@AliRafi97731035) September 21, 2020
ایک اور صارف نے بھی شنیرا اکرم کویہی مشورہ دیا کہ کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں۔
O phabhi that’s not your class
— StoneTheCrows (@PaniKaBulbula) September 21, 2020