لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو اُس کتاب کا نام بتادیا جس نے نئی چیزیں دریافت کرنے میں ان کی مدد کی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی نے مشہور کتاب ریکلیم یور ہارٹ (Reclaim Your Heart) کی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد واضح ہورہا ہے کہ اس کتاب نے اداکارہ کو بہت متاثر کیا ہے۔
مایا علی نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں کتاب کی وہ لائن بھی لکھی جسے پڑھنے کے بعد وہ بہت مُتاثر ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ اس کتاب نے اُن کی بہت مدد کی ہے، اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں وہ چیزیں دریافت کرنے میں مدد ملی ہے جو و ہ آج سے پہلے کبھی ڈھونڈ نہیں سکی تھیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس کتاب کو پڑھنے سے اُنہیں یہ سبق حاصل ہوا ہے کہ جب اللّہ تعالیٰ ہم سے کوئی ہماری پسندیدہ چیز لیتا ہے تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ بدلے میں ہمیں اس سے بہتر چیز لازمی عطا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ریکلیم یور ہارٹ ایک انگیریزی کتاب ہے جسے ایک امریکی مسلم مصنف یاسمین مجاہد نے تحریر کیا ہے جبکہ یہ کتاب سال 2015 میں شائع کی گئی تھی۔