اردوان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماؤں میں سے ایک ہیں: رابی پیر زادہ

Published On 09 October,2020 05:08 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی پینٹنگ بنانے کی تصویر جاری کردی، رابی پیرزادہ نے کہا کہ رجب طیب اردگان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

شوبز کو خبر باد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزاد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پینٹنگ بنانے کی تصویر جاری کردی۔

ٹویٹر پر انہوں ترک صدرطیب اردوان کی تصویر کا خوبصورت خاکہ تیار کیا اور تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا، تصویر کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ رجب طیب اردوان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی، مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، میری خواہش ہے کہ میں اردوان کو پینٹنگ تحفے میں دوں۔

واضح رہے کہ رابی پیر زادہ قبل ازیں متعدد مشہور شخصیت کی خوبصورت خاکے تیار کرچکی ہیں، شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنائی تھی اوراپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ کو شیئرکیاتھا۔