کراچی: (روزنامہ دنیا) فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) اور اداکارہ مہوش حیات فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
خیال رہے کہ آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔
Humbled and proud to be part of the Oscar committee for 2020.
— Hassan Sheheryar (@HSYCOUTUREKING) October 8, 2020
The committee will be chaired by two-time Academy Award and Emmy winning documentary filmmaker Sharmeen Obaid-Chinoy and includes Film Director Asad-ul-Haq, Actor Mehwish Hayat and Musician Faisal Kapadia. pic.twitter.com/cZxpigMwZw
ٹوئٹر پر حسن شہریار نے لکھا کہ آسکر کمیٹی 2020 کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔
I’m honoured to be part of the ‘Oscar Selection Committee’this year alongside our own two time Oscar winner,Sharmeen Obaid Chinoy.I look forward to seeing the nominated films. At least this is one way we can highlight our country & our talent on world stage IA #PakistanZindabad pic.twitter.com/rPiGb3TEZN
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 8, 2020
دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کی فاتح شرمین عبید چنائے کے ساتھ ‘آسکر سلیکشن کمیٹی’ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔