لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی شان پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔
یہ ایوارڈ کورونا وبا میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کیلئے علی ظفر فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا، اس شاندار تقریب میں کورونا کی جنگ کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا گیا۔