ڈرامہ کا سکرپٹ اداکار کی کامیابی کی بنیاد ہے: منشا پاشا

Published On 30 October,2020 09:54 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ ڈرامہ کا سکرپٹ اداکار کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکرپٹ جتنا معیاری ہوگا اداکار اپنے کردار کو معیاری طور پر نبھا سکے گا اور کمزور سکرپٹ کی وجہ سے کسی بھی اداکار کی اداکاری ضرور متاثر ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پراجیکٹ کوسائن کرتے ہوئے کاسٹ اور ہدایت کار کے بجائے ڈرامے یا فلم کے مواد کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔