اسلام آباد : (دنیا نیوز) معروف ترک شیف براق اوزدامیر کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے سے گہری محبت ہے۔ ترکی مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منفرد کوکنگ سٹائل، چہرے پر مسکراہٹ۔ سوشل میڈیا پر 4 کروڑ 50 لاکھ فالورز۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزدامیر کو پاکستان کی محبت کھینچ لائی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترکش شیف براق اوزدامیر نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں موجود ہیں۔ ترکی ہمیشہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادرانہ ملک ہیں، جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے ترکی، پاکستان اور ترکی دو ملک لیکن دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں مزیدار کھانوں سے دل لبھانے والے شیف کا پاکستانیوں شہریوں نے بھی بھرپور استقبال کیا۔
23 سالہ ترکش شیف لاہور ، مری اور نتھیا گلی کا دورہ کریں گے، انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ جلد پاکستان میں بھی ریسٹورنٹ کھولیں گے ۔
The worlds number 1 chef, @CznBurak reaches Pakistan - biggest Turkish celebrity in Pakistan to see what our beautiful country looks like #AikNayaKhwaab #CznBurak #KarakKhel #SpiceOfEast pic.twitter.com/vFofG1jXbJ
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) October 31, 2020