لاہور: (ویب ڈیسک) سابق اداکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز صاحبہ آپ میرے بزرگوں کی طرح ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیر زادہ نے لکھا کہ مادرِ ملت ایک ایسا لفظ ہے جو اُن خاتون کیلیے استعمال ہوا تھا،جنکی پینٹنگ میں بنا رہی ہوں، سادہ چہرہ، بغیر میک اپ اور قدرتی خاتون، ایک آرٹسٹ جب تصویر بناتا ہے تو شخصیت، سچائی اور اوریجنیلیٹی سب ظاہر ہو جاتی ہیں، کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور عزت دیں، یہ پینٹنگ کوئی نہیں خریدے گا۔
یہ بچہ واقعی بہت قابل ہے، اس نے مریم صاحبہ کی عمر ٹھیک دکھائ ہے، اللہ اسے عزت دے، مگر پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا اگر ہم اپنا دل بڑا نہیں کرتے، جو لوگ میری اس پوسٹ پر تنقید کر رہے ہیں وہ جان لیں میرے اللہ نے مجھے ہمیشہ سنبھالا ہے، اور آگے بھی اسی کا سہارا ہے۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 12, 2020
انہوں نے لکھا کہ مریم صاحبہ آپ میرے بزرگوں کی طرح ہیں، مگر دلوں میں بغض رکھنا اور اچھے ٹیلینٹ کو پیچھے کرکے برا ٹیلینٹ آگے لانا اچھے لیڈر کی نشانی نہیں ہے، اللہ آپ کو مجھے اور ہر ذی شعور انسان کو اچھا سوچنے اور کرنے کے توفیق دے،
مادرِ ملت ایک ایسا لفظ ہے جو اُن خاتون کیلیے استعمال ہوا تھا،جنکی پینٹنگ میں بنا رہی ہوں، سادہ چہرہ، بغیر میک اپ اور قدرتی خاتون، ایک آرٹسٹ جب تصویر بناتا ہے تو شخصیت، سچائ اور اوریجنیلیٹی سب ظاہر ہو جاتی ہیں، کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور عزت دیں، یہ پینٹنگ کوئ نہیں خریدےگا pic.twitter.com/svpPP4zAgt
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 12, 2020
سابق اداکارہ نے مریم نواز کے ٹویٹر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچہ واقعی بہت قابل ہے، اس نے مریم صاحبہ کی عمر ٹھیک دکھائی ہے، اللہ اسے عزت دے مگر پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا اگر ہم اپنا دل بڑا نہیں کرتے، جو لوگ میری اس پوسٹ پر تنقید کر رہے ہیں وہ جان لیں میرے اللہ نے مجھے ہمیشہ سنبھالا ہے، اور آگے بھی اسی کا سہارا ہے۔