نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ خود کشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار نے ویب سیریز ’پاتال لوک‘ ، ’رنگ باز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ’کائی پو چی‘ اور ’فریکی علی‘ میں بھی کردار نبھائے۔
Asif Basra! Can t be true... This is just very, very sad.
— Hansal Mehta (@mehtahansal) November 12, 2020
کنگرا کے ایس ایس پی ویمکت رنجن کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔
ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔