لاہور: (ویب ڈیسک) اسد خٹک نے سابق اہلیہ وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
اسد خٹک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔
اسد خٹک نے سلسلہ وارٹوئٹس میں کہا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزررہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
یہ ہے زاہدہ عرف وینا میری سابقہ بیوی کا اصل نام، جی ہماری طلاق ہو چکی ہے مگر عدالت نے بچوں سے ملنے کا مجھے بھی دیا ہے۔ میں ان کا باپ ہوں مگر آپ کیوں اور کیسے ان کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں؟ ان کا پاسپورٹ کب اور کس نے بنایا#VeenaMalikServed500Mhttps://t.co/qEIUNgVV8u pic.twitter.com/7cNRLbc4Nz
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے #عرب_امارات سے پاکستان سمگل کر دیئے گئے!#VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے #عرب_امارات سے پاکستان سمگل کر دیئے گئے!#VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے#VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
میرے دونں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟ #VeenaMalikServed500M@usembislamabad
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں #VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
انہوں نے کہا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہراتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔
وینا ملک کے سابق شوہر نے مزید کہا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکرمجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرارہوگئیں اوربچے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان بھیج دیئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہوگئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟
اسد خٹک نے کہا کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیریئر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی۔ لیکن انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بچوں کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایف آئی اے پاکستان سمیت دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وینا ملک کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورمیرے بچوں ابرام اور امل کو بازیاب کرایا جائے۔ جو کہ امریکی شہری ہیں تاہم انہیں غیرقانونی طورپردبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ہے ہماری طلاق ہوچکی ہے مگر عدالت نے بچوں سے ملنے کا حق مجھے بھی دیا ہے میں ان کا باپ ہوں مگر آپ کیوں اور کیسے ان کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں؟ ان کا پاسپورٹ کب اورکس نے بنایا۔ اسد خٹک نے کہا کہ میں ہر قسم کی سخت قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔
دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہرکے الزامات کے جواب میں ٹوئٹر پر طلاق کے کاغذات اور بچوں کی سرپرستی کے کاغذات شیئرکرتے ہوئے کہا کہ قانون اور شریعت کی روسے 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے اور دبئی میں بھی بچوں کا سرپرست انہیں ہی مقررکیا گیا ہے۔
دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ھے۔۔۔!!! pic.twitter.com/rhmvsELcsa
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 12, 2020
واضح رہے کہ وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔