2021 بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا: میرا

Published On 02 January,2021 09:05 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2021 بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا، نئے سال میں پاکستانی فلم انڈسڑی کی ترقی کیلئے نئے جذبے کیساتھ کام کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے وقتی طور پر تعطل آیا ہے۔ اگر نئے سال میں نئے جذبے سے کام کیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو دوبارہ نا صرف فعال بلکہ کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے۔

میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور کردار ادا کروں گی، مخالفین سازشیں نہ کر یں تو بہتر ہوگا۔