شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر سب سے پہلا کام قرآن مجید کو ترجمے سے پڑھا: رابی پیر زادہ

Published On 01 February,2021 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق اداکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ جب شوبز کی دنیا کو چھوڑا تو جو پہلا کام کیا وہ قرآن کو ترجمے سے پڑھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک ایک معجزہ ہے، جب میں نے شوبز کی دنیا کو چھوڑا تو جو پہلا کام کیا وہ قرآن کو ترجمے سے پڑھا، پھر تفسیر پڑھی اور پھر لکھنا شروع کیا۔

رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے لکھتی جارہی ہوں دل اور روح کی صفائی ہو رہی ہے، اللہ کی اس کتاب کو کبھی نا چھوڑنا، روز نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور پڑھیں،مگر سمجھ کر۔