اداکار شان شاہد کی مرحومہ والدہ کیلئے دُعاؤں کی اپیل

Published On 02 February,2021 05:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں انتقال کرنیوالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے بیٹے اداکار شان شاہد نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا۔

شان شاہد نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم میری مرحومہ والدہ کے لیے دُعا کریں۔ میری دُعا ہے اللّہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے پیاروں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔