اداکارہ عائشہ عمر کی ’پارٹی گرل‘ کیساتھ ملاقات

Published On 24 February,2021 05:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عائشہ عمر بھی پارٹی گرل دنانیر مبین کی مداح نکلیں، معروف پاکستانی اداکارہ نے دنانیر اور ان کی بہن سے ملاقات کی۔

چند سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہوجانے والی دنانیر مبین اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، پاکستانی و بالی ووڈ فنکار ان کے انداز میں اپنی ویڈیوز بناتے اور رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے بھی دنانیر مبین سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عائشہ نے دنانیر اور اس کی بہن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

عائشہ نے اپنی پوسٹ میں دنانیر اور ان کی بہن کی تعریف کی اور دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آپ سے مل کر اور پارٹی کر کے بہت اچھا لگا۔ اس موقع پر انہوں نے ایسی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر پارٹی ہورہی ہے درج تھا۔
 

Advertisement