معروف گلوکارہ ریشماں کا بیٹا انتقال کر گیا

Published On 01 March,2021 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ ریشماں کے بیٹے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کے بیٹے ساون ریشماں کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازہ جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ ساون ریشماں سوئی نادرن میں نوکری کرنے کے ساتھ گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھے