لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اشناء شاہ نے کہاہے کہ پیارے پاکستانیو! مہربانی کرکے اب غلامانہ ذہنیت سے باہر نکلیں، ورنہ آپ حقیقی خوبصورتی دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اشناء شاہ اپنے’بولڈ‘ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنی ایک ایسی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے زیر بحث ہیں، جس کے ذریعے انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں امریکی یوتیوبر و بیوٹی ولاگر نیما ٹینگ (Nyma Tang) کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو غلامانہ ذہنیت سے آزاد ہونے کی اپیل کی۔
اداکارہ نے سیاہ فام امریکی بیوٹی ولاگر کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں نیما ٹینگ کی خوبصورتی کو سراہا، وہیں انہوں نے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ خوبصورتی کا مطلب گوری اور چٹی رنگت نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کرنیوالوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے: اشنا شاہ کا مطالبہ
انہوں نے اپنی سٹوری میں نیما ٹینگ کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی میں مخصر جملے میں پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ غلامانہ ذہنیت سے باہر نکلیں ورنہ وہ خوبصورتی دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے۔
اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ پیارے پاکستانیو! مہربانی کرکے اب غلامانہ ذہنیت سے باہر نکلیں، ورنہ آپ حقیقی خوبصورتی دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے۔
انہوں نے سیاہ فام ولاگر کی تصاویر اور مختصر جملہ لکھتے ہوئے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ امریکی یوٹیوبر کی خوبصورتی پر صرف ’واہ‘ ہی کہ سکتی ہیں۔
اشنا شاہ کی جانب سے سیاہ فام ولاگر کی تصاویر شیئر کیے جانے اور لوگوں کو حقیقی خوبصورتی کا درس دیے جانے پر ان کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔