وزارت خارجہ: اسد خٹک کی بچوں کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست حقائق کے منافی قرار

Published On 30 March,2021 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں کی پاکستان منتقلی کےخلاف درخواست کوحقائق کے منافی قرار دے دیا۔ وزارت خارجہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ درخواست کوخارج کیا جائے۔ ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب کرایا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اسد خٹک نے حقائق چھاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ درخواست دائر کی۔ وینا ملک نے نادرا کی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیش کو فراہم کی۔ راولپنڈی کی عدالت سے جاری کردہ بچوں کی گارڈین شپ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا۔

پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement