نیویارک: (روزنامہ د نیا) امریکا میں ‘می ٹو’ مہم کے بعد جنسی جرائم پر 23 سال قید کی سزا پانے والے امریکی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ہاروی ونسٹین نے اپنی سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاروی ونسٹین کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ہاروی کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔ ونسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔
می ٹو مہم امریکی اداکارہ ایلسا میلانو نے ٹویٹر پرٹرینڈ شروع کیا تھا جس میں خواتین سے درخواست سے کہا گیا تھا کہ اگر انہیں کبھی بھی کسی نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہو تو وہ می ٹو مہم کا حصہ بنیں تاکہ لوگوں کو احساس دلایا جا سکے کہ جنسی زیادتی کا مسئلہ اتنا سیدھا نہیں، کتنی ہی خواتین ہیں جو مردوں کی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں لیکن انہیں اس حوالے سے آواز ہی نہیں اٹھانے دیا جاتا۔