سینئر اداکار جونیئر کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے: مومنہ اقبال

Published On 16 April,2021 10:45 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار اپنے جونیئرز کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مومنہ اقبال نےایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹریز سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کیلئے سامنے والوں کی مختلف طرح کی ڈیمانڈز ہوتی ہیں ۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں مرکزی کردار کی کاسٹ کیلئے آپ کا ٹیلنٹ نہیں بلکہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے ، لوگوں میں آپ لوگ کتنے مشہور ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کو موقع نہیں دیں گے تو لوگ کسی کو کیسے جانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کیلئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہاں تک کہ آگے بڑھنے کیلئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے ۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے ۔
 

Advertisement