آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے میرا کوئی گھر نہیں: صبا قمر

Published On 19 April,2021 04:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے ان کا کوئی گھر نہیں ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں،مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔

صبا قمر کی اس پوسٹ کو ان کے مداح بہت پسند کررہے ہیں ۔