نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک 59 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ ویویک کو دل کی تکلیف کے باعث چنائی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کی حالت میں ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال صبح 4 بج کر 35 منٹ پر ہوا۔ انتقال کرنے والے اداکار نے گزشتہ جمعرات کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کی ڈوز لگوائی تھی۔
تامل ناڈو کے ہیلتھ سیکرٹری نے کہا کہ انتقال کرنےوالے اداکار عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے ہر وقت آگے رہتے تھے، ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، کورونا ویکسین کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تامل ناڈو کے سینئر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
The untimely demise of noted actor Vivek has left many saddened. His comic timing and intelligent dialogues entertained people. Both in his films and his life, his concern for the environment and society shone through. Condolences to his family, friends and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 17, 2021